Swat

مینگورہ رحیم آباد، چارماہ قبل قتل ہونے والے نوجوان کی لاش برآمد

سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام)     مینگورہ کے علاقہ رحیم آباد میں چارماہ قبل قتل ہونے والے نوجوان کی لاش مل گئی۔ نوجوا ن ابو بکر ولد فقیر حسین ساکن رحیم آباد چار ماہ سے لاپتا تھا۔ گھر والوں نے ان کی گمشدگی کی اطلاع پولیس کو دی تھی۔ گذشتہ روز پولیس نے کسی اطلاع پر رحیم آباد کے لمبہ مارکیٹ کی ایک دکان میں کھدائی کی جہاں سے ان کی لاش مل گئی۔ پولیس کے مطابق مقتول کے قریبی ساتھی ملزمان فیضان، محمد طیب اور عرفان نے لین دین کے تنازعہ پر ان کو قتل کرکے مارکیٹ کی ایک دکان میں گڑھا کود کر دفنا دیا تھا۔اس سلسلے میں ایس ایچ او رحیم آباد گل سید سے رابطہ کیا گیا، تو انہوں نے ملزمان کی گرفتاری اور وجہ قتل کے بارے میں کچھ بتانے سے انکار کیا۔ تاہم مقامی لوگوں کے ذرائع کا کہنا ہے کہ تھانہ رحیم آباد کی حدود میں دیگر منشیات کے علاوہ آئس کی فروخت کا کاروبار عروج پر ہے۔ شک ہے کہ مقتول اور قاتل بھی یہی کام کرتے تھے۔

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں