Swat

پیوچار، شوہر کو قتل کرنے والی ملزمہ، ساتھی مرد سمیت گرفتار

سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام)     تحصیل مٹہ کے علاقہ پیوچار میں ساتھی کی مدد سے شوہر کو قتل کرنے والی ملزمہ اور ساتھی مرد کو گرفتار کرلیا گیا۔ ڈی ایس پی مٹہ پیر زر بادشاہ نے باخبر سوات ڈاٹ کام کو بتایا کہ 14 اپریل کو پولیس کو اطلاع ملی کہ پیوچار میں 32 سالہ بخت شیر علی گھر کی چھت سے گر کر جاں بحق ہوا ہے۔ پولیس نے شک اور خفیہ اطلاع پر دفعہ 174 کے تحت دریافت شروع کی۔ تفتیش کے دوران مقتول کی بیوی 28 سالہ مسماۃ صابیہ اور ان کے25 سالہ ساتھی بالی ولد کابل جان کو گرفتار کرلیا گیا۔ مقتول کی بیوی نے پولیس کو بتایا کہ اس دن میں نے کسی چیز میں شوہر کو زہریلی دوا پلائی، جس سے وہ نیم بے ہوش ہوگیا۔بعد میں میں نے بالی کو فون کرکے بلایا اور ہم نے گلہ دبا کر ان کو قتل کردیا۔ لاش چھت پر لے جاکر وہاں سے پھینک دی۔ ملزمہ کے مطابق وہ بالی سے شادی کرنا چاہتی تھی۔

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں