سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام) سوات میں کورونا نے ایک اور مریض کی جان لے لی، جاں بحق افراد کی تعداد 47 ہوگئی۔ ایک ہی دن میں مزید56 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی۔ محکمہ صحت کے مطابق سوات میں اب تک 4354 افرادکے نمونے لئے گئے جن میں سے 1055 افراد کے ٹیسٹ پازیٹو اور2662افراد کے ٹیسٹ نیگٹو آئے ہیں۔ 403مریض کورونا وائرس سے صحت یاب ہوگئے ہیں۔ اسی طرح637 افراد کے کورونا وائرس کے ٹیسٹ رزلٹ آناباقی ہیں۔
