Swat

منگلور، ڈمپراور کار میں تصادم،سب انسپکٹر اہلیہ سمیت زخمی

سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام)   سوات کے علاقے منگلور میں ڈمپراور کار میں تصادم کے نتیجے میں سب انسپکٹر شاہی دوران اہلیہ سمیت زخمی ہوگئے۔ اسپتال منتقل کردیے گئے۔پولیس کے مطابق حادثہ ملم جبہ روڈ پر مراد آباد کے مقام پر پیش آیا جہاں سریاسے بھری ڈائناگاڑی اور موٹر کارمیں تصادم ہوا، جس کے نتیجے میں کار میں سوار سب انسپکٹر شاہی دوران خان اور ان کی اہلیہ زخمی ہوگئے، جنہیں فوری طبی امداد کے لئے اسپتال منتقل کردیا گیا۔ پولیس نے ڈائناکے ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں