سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام) سوات کے علاقے لالکو میں معمرشخص کی لاش ندی سے مل گئی۔ ایس ایچ او تھانہ کالاکوٹ سرباز خان کے مطابق 75 سالہ محمد عمر کی لاش قریبی ندی سے ملی۔ لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے سول اسپتال مٹہ منتقل کردیا گیا۔ متوفی کے بیٹے ریاض محمد نے اپنے باپ کی موت کو قتل قراردیتے ہوئے اپنے چچازاد پائند ہ محمد،گل محمد،خائستہ محمد،پسران یارحسن اورقریبی رشتہ دار یعقو ب خان ولد عمرمحمدپر دعویداری کردی۔ پولیس کے مطابق فریقین کے مابین جائیداد کا تنازعہ چلا رآرہا ہے۔ تاہم کالاکوٹ پولیس نے ابتدائی رپورٹ درج کرکے انکوائری شروع کردی ہے۔
