Swat

مینگورہ میں دوسرے بڑے گرڈ اسٹیشن کے قیام کی منظوری دے دی گئی، سلیم الرحمان

سوات   (باخبر سوات ڈاٹ کام)    سوات سے پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی سلیم الرحمان نے کہاہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے مینگورہ شہر میں دوسرے بڑے گرڈ اسٹیشن کے قیام کی منظوری دے دی، جس سے شہر میں بجلی کے وولٹیج کامسئلہ مکمل طور پر حل کرلیا جائے گا۔ ایم این اے سلیم الرحمان نے واپڈا حکام کے ہمراہ گرڈ اسٹیشن کے قیام کے لیے زمین کے تعین کے لیے مختلف علاقوں میں جائزہ لیا۔ انہوں نے اس موقع پر کہاکہ گرڈ اسٹیشن کے لیے جلد زمین کا انتخاب کیا جائے گا، جس کے بعد گرڈ اسٹیشن کی تعمیر پر کام کا آغاز کردیا جائے گا۔ انہوں نے کہاکہ اس گرڈ اسٹیشن کے قیام سے مینگورہ شہرکے واحد گرڈاسٹیشن پر بوجھ کم ہونے کے ساتھ ساتھ مینگورہ شہر اور مضافات کے علاقوں میں بجلی کے کم وولٹیج کا مسئلہ بھی ہمیشہ کے لیے حل کردیا جائے گا۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔