Swat

مینگورہ اور کانجوپولیس کی کارروائی،تین اہم منشیات فروش ڈیلرگرفتار

سوات  (باخبر سوات ڈاٹ کام)    مینگورہ اور کانجو پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے تین اہم منشیات فروش ڈیلروں کو گرفتار کرلیا۔ ایس ایچ او تھانہ مینگورہ انورخان نے کارروائی کرتے ہوئے ہیروین ڈیلر گل سکنہ کوز پانڑ کوگرفتار کرکے اس کے قبضے سے 136 گرام ہیروین برآمدکرلی۔ اسی طرح منشیات فروش جہانگیر سکنہ لنڈیکس کی موٹرسائیکل کے خفیہ خانوں سے 967 گرام چرس برآمد کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ایس ایچ او کانجو مجیب عالم خان پنے ایوب بریج پر چیکنگ کے دوران رکشہ کے خفیہ خانوں سے 1135 گرام برآمد کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا ہے۔

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں