Swat

آٹا اور چینی کے بعد پٹرول کی مصنوعی قلت ایک اور کرپشن ہے، محمد امین

سوات  (باخبر سوات ڈاٹ کام)     امیر جماعت اسلامی ضلع سوات محمد امین نے کہا کہ ضلع سوات میں پیٹرول کی مصنوعی قلت پی ٹی آئی حکومت کی آٹا اور چینی سکینڈل کے بعد کرپشن کا ایک اور منصوبہ ہے۔بظاہر قیمتوں میں کمی کا فائدہ عوام کو کسی صورت نہیں مل سکا۔ 10کروڑ نوکریاں دینے کے بجائے پی ٹی آئی حکومت نے پاکستان اسٹیل ملز کے10 ہزار غریب مزدوروں کو روزگا ر محروم سے کردیا۔ الخدمت سوات سے جاری کیے گئے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ حکومتی وعدے اور دعوے جھوٹ اور فریب تھے۔ نوجوانوں کو اب اس فریب سے سبق سیکھنا چاہیے۔

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں