Swat

ڈی سی سوات کی طرف سے اے سیز اور اے ڈی سیز کو ہدایات جاری

سوات  (باخبر سوات ڈاٹ کام)     ڈپٹی کمشنر سوات ثاقب رضا اسلم نے تمام تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرز اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز کو ہدایات جاری کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ وہ ٹرانسپورٹ اڈوں، دکانوں، بازاروں اور دیگر عوامی مقامات پر کورونا وائرس کے پھیلنے کے خدشے کے پیش نظر ایس او پیز اور حفاظتی اقدامات پر عمل نہ کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے، تاکہ کورونا کے پھیلنے کا خدشہ کم سے کم ہو اور احتیاطی تدابیر سے قیمتی انسانی جانوں کو بچایا جا سکے۔ انہوں نے ضلع بھر میں ٹرانسپورٹ اڈوں اور پٹرول پمپس کا اچانک معائنہ کرنے کی بھی ہدایت کی، جبکہ مینگورہ اور دیگر علاقوں میں ایس او پیز پر عمل درآمد نہ کرنے اور سواریوں اور اڈے کے ملازمین کو احتیاطی تدابیر اختیار نہ کرنے پر جنرل بس اسٹینڈ، نیک پی خیل اڈا، شاہدرہ، کبل اور دیگر ٹرانسپورٹ اڈوں کو بھی سیل کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے رکشوں اور ٹرانسپورٹ مالکان کو سختی سے ہدایت کی کہ وہ ایس او پیز پر عمل درآمد کو یقینی بنائیں۔ بصورتِ دیگر ان کے خلاف بھی سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ اس کے ساتھ انہوں نے پٹرول پمپس میں من مانی قیمتوں اور قلت کی روک تھام کے لیے بھی متعلقہ اے سیز اور اے ڈی سیز کو ہدایت جاری کی ہے۔

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں