سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام) سوات کے تمام پٹرول پمپس بند ہونے کی وجہ سے ضلع بھر میں پٹرول کی شدید قلت پیدا ہوگئی۔ سرکاری اور پولیس کی گاڑیوں کے علاوہ ایمبولینس کو بھی پٹرول نہیں مل رہا۔ پٹرول نہ ملنے کی وجہ سے شہر کی شاہراہوں پر ٹریفک نہ ہونے کے برابر ہے اور لوگوں کو شدید مشکات کا سامنا ہے۔
