Swat

اوورسیز پاکستانیوں کی واپسی کے حوالے سے آل پارٹیز کانفرنس کا انعقاد

سوات  (باخبر سوات ڈاٹ کام)  بیرون ممالک میں محنت مزدوری کے لئے مقیم پاکستانیوں کے لئے ن لیگ کے صوبائی صدر امیر مقام کی رہائش گاہ پر آل پارٹیز کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ جس سے ایم پی اے سردار خان، حبیب علی شاہ، محمد امین، ڈاکٹر خالد محمود، حافظ اسرار،اقبال حسین بالے، فضل رحمان نونو، قوی خان، شیر بہادر خان، شاہ دوران، شاہی خان، انور زمان، محمد علی شاہ، شیرین زادہ اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے اوور سیز پاکستانیوں کی مشکلات پر حکومتی نااہلی اور سفیروں کی غفلت پرافسوس کا اظہار کیا۔اے پی سی نے اوورسیز پاکستانیوں کی مشکلات کے حل تک مشترکہ جدوجہد جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔ تمام پارٹیوں نے پوری دنیا میں پھیلے مسافروں کی باعزت وطن واپسی کے لئے حکومت سے کردار ادا کرنے کا مطالبہ کیا۔مقررین نے ایس او پیز کے ساتھ تمام تعلیمی ادارے کھولنے کا مطالبہ کیا۔

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں