Swat

ایس او پیز کونظرانداز کیاگیا، توپھر سخت لاک ڈاؤن ہوگا، عبدالرحیم

سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام)   سوات ٹریڈرزفیڈریشن کے صدر عبدالرحیم نے تاجر برادری پر زور دیتے ہوئے خبردارکیاہے کہ اگر احتیاطی تدابیر اور ایس او پیز کونظرانداز کیاگیا، توپھر سخت لاک ڈاؤن ناگزیر ہوگا۔ تاجربرادری ماسک کااستعمال اورایس اوپیز پرعمل درآمد کو یقینی بنائے۔ کوروناسے بچنے کے لیے واحد راستہ احتیاط اورایس اوپیز پرعملدرآمد کویقینی بناناہے۔اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ حکومتی لاک ڈاؤن کوکامیاب بنانے میں تاجروں کی کلیدی کرداررہاہے، لیکن اب دیکھنے میں آرہا ہے کہ تاجروں کی طرف سے احتیاطی تدابیر اور ایس اوپیز کو نظرانداز کیاجارہاہے۔ یہ صورتحال سخت لاک ڈاؤن کی طرف جا رہی ہے۔ لہٰذا میرا تمام تاجرتنظیموں اور تاجروں سے اپیل ہے کہ وہ سخت لاک ڈاؤن سے بچنے کے لئے حکومتی ایس اوپیز پرعملدرآمد کرتے ہوئے ماحول کوسازگار بنائیں۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔