Swat

اوڈیگرام میں سولہ سالہ لڑکے کی خود کشی، ساتال میں پندرہ سالہ لڑکی دریاء میں ڈوب گئی

سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام)  مینگورہ کے نواحی علاقہ اوڈیگرام، غازی بابا میں والدین کی ڈانٹ پر سولہ سالہ لڑکے نے گلے میں پھندا ڈال کر خودکشی کرلی۔ پولیس کے مطابق محمد حسین نے ڈانٹ کے بعد غازی بابا کی پہاڑی کے ایک غار میں جاکر گلے میں پھندا ڈال کر خود کشی کر لی۔ پولیس نے رپورٹ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔سوات کی تحصیل بحرین کے علاقے ساتال میں 15سالہ لڑکی دریائے سوات میں ڈوب کر لاپتہ ہوگئی،ریسکیو 1122کے ترجمان کے مطابق کنٹرول روم سوات کو اطلاع ملنے پر ریسکیو1122 کی واٹر ریسکیو ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور غوطہ خوروں نے باغ ڈیرئ کے مقام سے سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے،دوسری جانب تھانہ بحرین کے ایس ایچ او خورشید کے مطابق ورثا کی جانب سے تاحال کوئی رپورٹ نہیں کی گئی ہے تاہم پولیس نے ابتدائی رپورٹ درج کرکے انکوائری شروع کردی ہے کہ لڑکی نے خودکشی کی ہے یا ڈوب گئی ہے۔

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں