سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام) سوات میں مزید 62 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی، جس کے بعد اس وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد1455 ہوگئی۔ محکمہ صحت کے مطابق 903 مشتبہ افراد کے ٹیسٹ نتائج کا انتظار ہے۔ گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید22 افراد صحت یاب ہوگئے، جس کے بعد صحت یاب افراد کی تعداد543 ہوگئی۔ بدھ کو سوات میں کورونا وائرس میں مثبت ریٹ 25.5 فیصد، ریکوری ریٹ 37 فیصد اور منفی ریٹ 59 فیصد ریکارڈ کیا گیا۔
Swat
