Swat

لاسونہ تنظیم کی جانب سے واسا کو کورونا سے بچاؤ کے کٹس فراہم

سوات  (باخبر سوات ڈاٹ کام)    غیر سیاسی تنظیم ”لاسونہ“ کی جانب سے ”واسا مینگورہ“ کے سیکڑوں سنیٹری ورکرز کے لئے ”کورونا وائرس“ سے بچاؤ کے کٹس فراہم کردیں۔ تنظیم کی جانب سے اعظم خان نے یہ سامان واسا کے منیجر آپریشن میاں شاہد علی کے حوالہ کیا جن میں 5250 ماسک، 350 لانگ شوز، سیفٹی کورٹ، دستانے، سیفٹی ہیڈ کیپ اور سیکڑوں جراثیم کش صابن شامل تھے۔ اس موقع پر تنظیم کے ڈائریکٹر کا کہنا تھا کہ سنیٹری ورکرز روازانہ صفائی کا کام کرکے شہریوں کو بیماریوں سے بچاتے ہیں۔ اس لئے ان کی صحت کا خیال اور بیماریوں سے محفوظ رکھنا بھی ہماری اہم زمہ داریوں میں شامل ہے۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔