Swat

سوات یونیورسٹی،تمام کیمپسوں میں فلورین سپرے اور چھڑکاؤ کا عمل مکمل

سوات  (باخبر سوات ڈاٹ کام)    سوات یونیورسٹی کے تمام کیمپس میں فلورین کا سپرے اور چھڑکاؤ کیا گیا۔ ریسکیو عملے نے کیمپس میں موجود تمام دفاتر کو سینیٹائزکیا۔ یاد رہے کہ یونیورسٹی آف سوات کے انتظامی دفاتر جزوی طور پر یکم جون سے کھولے گئے ہیں، تاہم طلبہ کے لیے آن لائن کلاسز کا بندوبست کیا گیا ہے۔ ڈیوٹی کرنے والے تمام عملے کو سماجی فاصلہ رکھنے اور کرونا سے بچاؤ کے لیے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی سختی سے ہدایت کی گئی ہے۔ یونیورسٹی کیمپس اور دفاتر میں داخلے سے پہلے تمام عملے اور دیگر افراد کا گیٹ پر ٹمریچر چیک کیا جاتا ہے اور ماسک کے بغیر داخلے پر بھی پابندی ہے۔ اس موقع پر یونیورسٹی آف سوات کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد جمال خان نے ریسکیو عملے اور ضلعی انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔