سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام) مینگورہ شہر اور گرد ونواح میں کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں میں غیر معمولی اضافہ ہوا ہے۔ لوگ ٹیسٹ کرنے اور ہسپتال جانے کے ڈر سے گھروں میں رہنے کو ترجیح دے رہے ہیں۔ شہر اور گرد و نواح میں کورونا کی علامات والے اکثر مریضوں کے ٹیسٹ بھی کیے گئے ہیں، جو مثبت آئے ہیں۔ ایک شہری نے نام شائع نہ کرنے کی شرط پر باخبر سوات ڈاٹ کام کو بتایا کہ ان کے گھر میں تین افراد کا ٹیسٹ مثبت آچکا ہے، تاہم متاثرہ افراد نے ہسپتال جانے سے انکار کیا ہے۔ اس طرح اطلاعات ہے کہ ہر دوسرے گھر میں کورونا وائرس والی علامات کے مریض ہیں۔ سوات میں کورونا وائرس کے مریضوں میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے جو محکمہ صحت کے ریکارڈ میں نہیں۔اس طرح اموات میں بھی روز بروز اضافہ ہورہا ہے، جو افراد انتقال کر رہے ہیں، ان میں کورونا علامات پائی گئی ہیں، تاہم سرکاری سطح پر ٹیسٹ نہ ہونے اور لوگوں کی جانب سے ہسپتال نہ جانے یا ٹیسٹ نہ کرنے کی وجہ سے فوت شدہ افراد محکمہ صحت کے لسٹ میں شامل نہیں ہیں۔ مینگورہ اور سوات کے دیگر علاقوں میں کورونا مریضوں میں تیزی سے اضافہ کے بعد لوگوں میں شدید خوف وہراس پایا جاتا ہے۔
Swat
