سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام) سوات میں مزید 80 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی، جس کے بعد کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 1535 ہوگئی۔ محکمہ صحت کے جاری کردہ بیان کے مطابق مزید 12 افراد صحت یاب ہوگئے جس کے بعد صحت یاب افراد کی تعداد 555 ہوگئی۔ مزید 935 افراد کے ٹیسٹ نتائج کا انتظار ہے۔محکمہ صحت کے مطابق اس وقت سوات میں کورونا کے مثبت مریضوں کا ریٹ 25.8 فیصد، منفی 58 فیصد اور صحت یابی کا ریٹ36 فیصد ہے۔
Swat
