Swat

بحرین، دو افراد دریائے سوات میں ڈوب کر جاں بحق

سوات   (باخبر سوات ڈاٹ کام)    بحرین میں دو افراد دریائے سوات میں ڈوب کر جاں بحق ہوگئے۔ اسسٹنٹ کمشنر سکندر خان کے مطابق مانکیال کے علاقہ بڈئی میں دو افراد دریائے سوات پر پل عبور کر رہے تھے کہ اس دوران محمد زمان پاؤں پھسلنے سے دریا میں گر گیا، جس کو بچانے کے لئے ان کے ساتھی ظریف نے چھلانگ لگا دی۔ مقامی لوگوں نے امدادی کارروائی کرتے ہوئے محمد زمان کی لاش دریا سے نکال دی، اور ظریف کی لاش کی تلاش جاری ہے۔

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں