سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام) سوات میں مزید 41 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی جس کے بعد متاثرہ افراد کی تعداد 1705 ہوگئی۔ محکمہ صحت کے مطابق 954 مشتبہ مریضوں کے ٹیسٹ نتائج کا انتظار ہے۔ مزید 16 افراد صحت یاب ہوگئے جس کے بعد ان کی تعداد689ہوگئی۔ یاد رہے کہ گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران سیدو ہسپتال کے کورونا بلاک میں مزید کئی افراد اس وائرس کی وجہ سے جاں بحق ہوئے ہیں، لیکن محکمہ صحت، ہسپتال انتظامیہ اور ضلعی انتظامیہ کورونا سے جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد نہیں بتا رہی۔
