سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام) چودہ جون عالمی یومِ عطیہ خون کے موقع پر لائف سیورتنظیم کی طرف سے الفجر فاؤنڈیشن کے لیے بلڈکیمپ کا انعقاد کیا گیا۔کیمپ میں لوگوں نے بڑی تعداد میں تھیلی سیمیا کے مرض میں مبتلا بچوں کے لئے خون کے عطیات دیے۔ اس موقع پر الفجر فاؤنڈیشن کے رحمان علی اور سرزمین خان نے خون کی کمی اور مریضوں کی تکالیف پر روشنی ڈالی۔
