Swat

حالیہ بجٹ ظالمانہ اور عوام دشمن ہے، علی رحمان

سوات   (باخبر سوات ڈاٹ کام)     کلرک ایسوسی ایشن نے حالیہ بجٹ کو ظالمانہ اور عوام دشمن قراردیتے ہوئے مستردکردیا۔ پیر کو کلرکس ایسوسی ایشن نے احتجاجی مظاہرہ کیا جس سے اپنے خطاب میں صدر علی رحمان اور دیگر نے کہا کہ حالیہ بجٹ میں حکمرانوں نے اپنے ممبران کی تنخواہوں اور مراعات میں اضافہ کرکے سرکاری ملازمین کو یکسر نظر اندازکردیا ہے جو ایک ظالمانہ اور ملازم دشمن اقدام ہے۔ انہوں نے کہاکہ مہنگائی بڑ ھ رہی ہے۔ مسائل اور مشکلات میں اضافہ ہورہاہے، جس کے سبب ملازمین اور عوام کاجینا محال ہوچکاہے، مگر حکمرانوں کو اس کا ذرہ بھرا حساس نہیں۔ انہوں نے کہاکہ حکومت جلدازجلد مہنگائی کی مناسبت سے ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ کرے۔ بصورت دیگر ہڑتالوں اور احتجاجوں کا دائرہ وسیع کرنے پر مجبورہوجائیں گے۔ مظاہرہ کے دوران شرکا نے حکومت کے خلاف شدید نعرہ بازی بھی کی۔

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں