سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام) سوات کے مختلف علاقوں جہاں کورونا کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے، وہاں انتظامیہ نے سمارٹ لاک ڈاؤن کا اغاز کردیا ہے۔سمارٹ لاک ڈاؤن کے علاقوں میں پولیس کی بھاری نفری تعینات کردی گئی ہے۔ضلعی انتظامیہ سوات نے فوری طور پر 11 یونین کونسلوں میں سمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کر دیا۔ ڈپٹی کمشنر سوات نے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے ضلعی انتظامیہ کو مذکورہ یونین کونسلوں میں لاک ڈاؤن سے متعلقہ ایس او پیز پر پوری عمل درآمد کی ہدایت کی ہے۔ لاک ڈاؤن یونین کونسل خریڑئی، گوالیرئی، اوڈیگرام، رنگ محلہ، لنڈی کس، قمبر، سیدوشریف، بریکوٹ غربی، کوٹہ شرقی، کوزہ بانڈئی اور مدین میں کیا جارہا ہے۔ ڈپٹی کمشنر سوات نے ان علاقوں میں حکومتی احکامات کے مطابق تمام غیر ضروری دکانیں، مارکیٹ، عوامی اجتماعات، عام لوگوں کی آمدورفت سمیت مساجد سے متعلق ایس او پیز اور تمام نافذ العمل قوانین کی فوری عملدرآمد کی ہدایات بھی جاری کی ہیں۔ ڈی پی اُو سوات قاسم علی خان کے مطابق سوات کے گیارہ مقامات جس میں سمارٹ لاک ڈاؤن کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس میں خصوصی سیکورٹی پلان تیار کرلیا گیا۔ ان علاقوں میں پولیس کے خصوصی دستے تعینات کیے گئے ہیں۔
Swat
