سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام) مینگورہ شہر اور سوات کے مختلف علاقوں میں کورونا وائرس انتہائی تیزی کے ساتھ پھیلنے لگا۔ مینگورہ شہر اور دیگر علاقوں میں کورونا وائرس سے سیکڑوں سے زائد افراد متاثر ہیں۔ ایک متاثرہ شخص کے مطابق ان کے گھر کے تمام افراد کے کورونا ٹیسٹ نجی لیبارٹری میں کیے گئے۔سب کے ٹیسٹ مثبت آگئے۔اب تمام افراد اب گھر میں قرنطینہ ہیں۔ کورونا سے متاثر ہونے والے بعض افراد نے فون پر بتایا کہ وہ ہسپتال اس لئے نہیں جارہے۔ کیونکہ وہاں پر اکسیجن کی قلت ہے۔ گھروں میں موجود مریضوں کے لئے نجی کمپنیوں سے لوگ اکسیجن خرید رہے ہیں۔ ایک اور متاثرہ شخص کے مطابق ان کے محلہ کے ہر گھر میں کورونا سے متاثرہ افراد موجودہیں۔ سوات میں ان دنوں روزانہ درجنوں کی تعداد میں لوگ جاں بحق ہورہے ہیں۔ جاں بحق افراد میں بیشتر کی علامات کورونا وائرس کی ہوتی ہیں۔گھر میں انتقال کی وجہ سے وہ حکومتی اعداد و شمار میں بھی شامل نہیں ہوتے۔
