Swat

ملم جبہ ٹول پلازہ کو جوتی کی نوک پر رکھتے ہیں، شاہ رستان

سوات    (باخبر سوات ڈاٹ کام)      سوات کی وادیِ ملم جبہ میں بالاکوٹ کے مقام پر ٹول پلازہ لگانے کا فیصلہ کرلیا گیا۔ سابق یونین کونسل ناظم شاہ رستان نے شدید مزاحمت کا اعلان کردیا۔ خیبر پختونخوا ہائی وے اتھارٹی کی جانب سے ملم جبہ روڈ کی تعمیر کے بعد بالاکوٹ کے مقام پر ٹول پلازہ تعمیر کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔اس کے لئے باقاعدہ زمین بھی مختص کی گئی ہے،جس پر ہر آنے جانے والی گاڑی سے ٹیکس لیا جائے گا، تاہم دوسری جانب سوات ٹیکس فری زون ہونے کی بناپر شہریوں نے اس اقدام کو ظالمانہ قراردیا ہے۔ سابق یونین ناظم شارہ ستان نے بتایا کہ وہ کسی صورت ملم جبہ میں ٹول پلازہ کو برداشت نہیں کریں گے۔ حکومت نے اپنا فیصلہ واپس نہ لیا، تو علاقے کے ہزاروں افراد سڑکوں پر نکل کر ٹول پلازے کی تعمیر کے خلاف مزاحمت کریں گے۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔