Swat

غزالہ جاوید کو بچھڑے 8 سال گزر گئے

سوات     (باخبر سوات ڈاٹ کام)       پشتو کی معروف اور خوبرو گلوکارہ غزالہ جاوید کو بچھڑے 8سال گزر گئے۔ سوات کے محلہ بنڑ کی رہائشی غزالہ جاوید اور ان کے والد جاوید خان کوآج کے دن18جون2012ء کو اس وقت فائرنگ کرکے قتل کیا گیا تھا، جب غزالہ جاوید پشاور کے ایک بیوٹی پالر میں تیار ہوکر ایک تقریب میں جارہی تھی۔ غزالہ جاوید اور ان کے والد کے قتل کا مقدمہ ان کے سابق شوہر پر درج کیا گیا تھا جن کو عدالت نے بعد میں دو بار موت کی سزا سنائی تھی۔ غزالہ جاوید کے بھائی اور والدہ نے بعد میں ان سے راضی نامہ کرلیا تھا، جس کے بعد ان کو جیل سے رہا کیا گیا۔
۔

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں