سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام) سوات میں کورونا وائرس سے مزید3افرادانتقال کر گئے اور مزید65افراد میں وائرس کی تصدیق ہوگئی۔کرونا سے متاثرہ افراد نے 2ہزار کی حد عبور کردی اور کورونا سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 2056ہوگئی۔کورونا سے جاں بحق افراد کی تعداد79ہوگئی۔ محکمہئ صحت کے مطابق مزید20افراد صحت یاب ہوگئے، جس کے بعد صحت یاب افراد کی تعداد 814ہوگئی۔ 860مشتبہ افراد کے ٹیسٹ نتائج کا انتظار ہے۔ جمعہ کو سوات میں کرونا وائرس میں مبتلا مریضوں کا تناسب 26.78فیصد، صحت یاب مریضوں کا تناسب40فیصد اور اموات کا تناسب3.8فیصد رہا۔
Swat
