سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام) سوات میں ہفتہ وار لاک ڈاؤن کے دوسرے روز اتوار کو بھی مینگورہ شہر اوردیگر علاقوں کے بازار بند رہے۔ بازار بندش کی وجہ سے شہر میں لوگوں کا رش کم رہا۔اکثر شاہراہیں دوپہر کے وقت سنساں رہیں۔ انتظامیہ کی ہدایات کے مطابق اشیائے ضروریہ کی دکانیں کھلی رہیں۔۔
Swat
