Swat

مینگورہ پیپلزچوک،پاکستان بوٹ ہاؤس کے سہ منزلہ پلازہ میں آگ بھڑک اٹھی

سوات   (باخبر سوات ڈاٹ کام)   مینگورہ کے پیپلزچوک میں پاکستان بوٹ ہاؤس کے سہ منزلہ پلازے میں خوفناک آتش زدگی سے لاکھوں روپے مالیت کے بوٹ اور دیگر سامان جل گیا۔2 افراد جھلس کر زخمی ہوگئے۔ ریسکیو ترجمان کے مطابق آگ بجلی کی شارٹ سرکٹ سے لگی جس نے پاکستان بوٹ ہاؤس کی سہ منزلہ عمارت اپنی لپیٹ میں لے لی۔ آگ کے شعلوں سے دو افرادبیس سالہ امجد اور تیس سالہ احسان جھلس کر زخمی ہوگئے، جنہیں طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کیا گیا۔ دکان کے مالک عبدالحق سکنہ پانڑکے مطابق ان کا لاکھوں روپے کا نقصان ہوا ہے جس کا انداز ہ لگانا مشکل ہے، تاہم پولیس نے ابتدائی رپورٹ درج کرلی ہے۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔