Swat

ترقی پانے والے آفیسرز کی ذمہ داریاں مزید بڑھ گئیں، آر پی او

سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام)    ریجنل پولیس آفیسر ملاکنڈ ڈویژن محمداعجاز خان نے کہا کہ ترقی پانے والے آفیسرز کی ذمہ داریاں مزید بڑھ گئیں۔ اپنی ڈیوٹیاں بہ طریقِ احسن ادا کرنے کی بھر پور کوشش کریں۔ جرائم پیشہ افراد کی بیخ کنی کے لئے اپنی تمام تر صلاحیتیں بروئے کارلائیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں اپنے دفتر سیدو شریف میں ترقی پانے والے پولیس آفیسرز کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ڈویژن کے تمام اضلاع کے ڈی پی اوز اور ایس پیز انوسٹی گیشن بھی موجود تھے۔ ڈی آئی جی ملاکنڈ ڈویژن نے کہا کہ ترقی پانے کے لئے ہر پولیس آفیسر کو چاہئے کہ اپنی ایس ای آر بڑھا ئیں۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔