Swat

کبل،ہابیل قابیل کی یاد تازہ، زمین تنازعہ،بھائیوں کے ہاتھوں بھائی قتل

سوات   (باخبر سوات ڈاٹ کام)     تحصیل کبل کے علاقہ لاچکاری میں زمین کے تنازعہ پر بھائیوں نے رشتہ داروں سے مل کر بھائی کو فائرنگ کرکے قتل کردیا۔ پولیس کے مطابق تھانہ شاہ ڈھیرئی کی حدود میں ملزمان نے  باچا رحمان پر فائرنگ کر دی۔ ملزم اور مقتول کے بھائی مدعی عالم زیب نے پولیس کو بتایا کہ ان کے بھائیوں شیر خان، فریدون، بہنوئی دوست محمد اور بھانجے فضل واحد نے زمین کے تنازعہ پر باچا رحمان پر فائرنگ کی جس سے وہ موقع پر جاں بحق ہوگیا۔ پولیس کے مطابق دو ملزمان فضل واحد اور دوست محمد خان کو گرفتار کیا جاچکا ہے اور باقی  کی تلاش جاری ہے۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔