Swat

سوات میں کورونا وائرس سے مزید3افراد جاں بحق

سوات  (باخبر سوات ڈاٹ کام)     سوات میں کورونا وائرس سے مزید3فراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد کورونا سے جاں بحق افراد کی تعداد89ہوگئی۔ محکمہ صحت کے مطابق مزید 34 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی جس کے بعد کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 2378 ہوگئی۔ مزید 39افراد کورونا وائرس سے صحت یاب ہوگئے جس کے بعد صحت یاب افراد کی تعداد1160 ہوگئی۔ 831مشتبہ افراد کے ٹیسٹ رزلٹ کا انتظار ہے۔جمعرات کوسوات میں مثبت کیسز کا تناسب26.89 فیصد، منفی کا تناسب  64 فیصد، صحت یاب افراد کا تناسب 49 فیصد اور کورونا سے اموات کا تناسب 3.6فیصد ریکارڈ کی گئیں۔

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں