Swat

ایٹا ٹیسٹ کلیئر اور سکول میں ٹاپر رہنے والا تھیلی سیمیا فائٹر زندگی کی بازی ہار گیا

سوات  (باخبر سوات ڈاٹ کام)    میڈیکل کے لئے ایٹا ٹیسٹ پاس کرنے اور سکول سے کالج تک ٹاپر رہنے والے محمد ہلال 17 سال تک تھیلی سیمیا کے مرض سے لڑتے ہوئے جاں کی بازی ہار گئے۔ کلا ڈھیر بلوگرام کے محمد ہلال ہر پندرہ بیس دن بعد انتقالِ خون کے عمل سے گذرتے تھے۔ ایس پی ایس کالج کے اساتذہ کے مطابق محمد ہلال سکول میں قابل بچوں میں شمار ہوتے تھے۔ تھیلی سیمیا جیسے موذی مرض میں مبتلا ہونے کے باوجود اپنی تعلیم پر بھرپور توجہ دیتے تھے اور ہر کلاس میں ٹاپ پوزیشن حاصل کرتے تھے۔ محمد ہلال خوش اخلاق اور کم گو تھے۔ ان کے والد رحمت اللہ جہانزیب کالج میں پروفیسر تھے، ان کا ایک بھائی طاہر ڈاکٹر اور دوسرا عادل انجینئر ہے۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔