سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام) سوات میں کورونا وائرس سے ایک اور شخص انتقال کرگیا جس کے بعد وائرس سے جاں بحق افراد کی تعداد92ہوگئی۔محکمہ صحت کے مطابق مزید 20 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی، جس کے بعد کورونا سے متاثرہ مریضوں کی تعداد2467 ہوگئی۔ مزید 30 افراد صحت یاب ہوگئے جس کے بعد صحت یاب افراد کی تعداد 1300ہوگئی۔ 788 مشتبہ افراد کے ٹیسٹ نتائج کا انتظار ہے۔ اتوار کو سوات میں مثبت کیسوں کا تناسب 27 فیصد، منفی کا 65 فیصد، صحت یاب افراد کا 53فیصد، کورونا سے اموات کا تناسب 4 فیصداورکرونا وائرس میں مبتلا مریضوں کا تناسب44فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے۔
