Swat

حکمرانوں نے غریب عوام پر پٹرول بم گراکر اپنی نا اہلی کا ثبوت دیا، محمد امین

سوات   (باخبر سوات ڈاٹ کام)   امیر جماعت اسلامی ضلع سوا ت محمد امین نے کہا ہے کہ نا اہل حکمرانوں نے راتوں رات غریب عوام پر پٹرول بم گراکر اپنی نا اہلی کا ثبوت پیش کردیا۔ پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار پٹرول کی قیمتوں میں یک دم اتنا بڑا اضافہ ہوا ہے۔عمران خان کہہ رہے تھے کہ پٹرول مافیا کے خلاف ایکشن لوں گا، لیکن حقیقت میں غریب عوام کے خلاف ایکشن لے لیا۔ پٹرول مافیا کو راتوں رات اربوں روپے کا فائدہ پہنچا دیا۔اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت میں ہر طرح کے مافیا ز موجود ہیں،جس کی وجہ سے غریب عوام ہر روز اشیائے ضروریہ میں کسی نہ کسی بحران سے گذر رہی ہیں۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔