Swat

چارباغ دکوڑک،معمولی تکرار پر دو بھائی جاں بحق،پولیس اہلکار زخمی

سوات  (باخبر سوات ڈاٹ کام)   تحصیل چارباغ کے علاقہ دکوڑک میں معمولی تکرار پر دو بھائی جاں بحق اور ایک پولیس اہلکار زخمی ہوگیا۔ پولیس کے مطابق دونوں فریقین کے درمیان تکرار کے بعد فائرنگ کے نتیجے میں ایک فریق سے دو بھائی 18 سالہ نہار علی، اس کا28سالہ بھائی فرمان اللہ موقع پر جاں بحق ہوگئے۔ دوسرے فریق سے پولیس اہلکاراکرام اللہ جو چھٹی پر آیا تھازخمی ہوا جس کو طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ پولیس نے ایک فریق سے اکرام اللہ، ان کے والد احمد، رحیم خان اور عطاء اللہ کو گرفتار کرلیا۔

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں