Swat

ٹرانسپورٹرز کی جنرل بس اسٹینڈ کے قریب اڈوں کے خلاف احتجاج کی دھمکی

سوات   (باخبر سوات ڈاٹ کام)    سوات میں ٹرانسپورٹروں نے جنرل بس اسٹینڈ کے قریب پرائیویٹ اڈوں کے خلاف احتجاج کی دھمکی دے دی۔ اس سلسلے میں جنرل سیکرٹری مکرم خان کی زیرِ صدارت اجلاس منعقد ہوا،جس میں نصراللہ خان، حکیم خان اوردیگر ٹرانسپورٹروں نے شرکت کی۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہاکہ جنرل بس اسٹینڈ کی منتقلی کے دوران ہم سے انتظامیہ اور ٹی ایم اے نے یہ معاہدہ کیا تھا کہ جنرل بس اسٹینڈ کی اطراف میں کسی قسم کا پرائیویٹ اڈا اور ٹرمینل نہیں ہوگا، لیکن اب کچھ لوگوں نے وہاں اڈے کھول دیے ہیں، جس کی وجہ سے ان پر اثر پڑرہا ہے۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔