Swat

چارباغ دکوڑک،دوہرے قتل کے تمام ملزمان گرفتار

سوات    (باخبر سوات ڈاٹ کام)    تحصیل چارباغ کے علاقے دکوڑک میں دوہرے قتل کے تمام ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔ ڈی ایس پی خوازہ خیلہ سرکل حبیب اللہ خان کے مطابق نواحی علاقے دکوڑک میں دوہرے قتل کے ملزمان احمد اور اس کے پانچ بیٹوں پولیس اہلکار اکرام اللہ، عطاء اللہ، احسان اللہ، رحیم خان اورمحب اللہ کو گرفتار کرلیا گیا۔ ان کے خلاف تھانہ چارباغ میں دوہرے قتل کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔پولیس کے مطابق گذشتہ روز معمولی تکرار پر فریقین میں فائرنگ کے دوران 2 جواں سال بھائی فرمان اللہ اور 18 سالہ نہارعلی پسران محمد شیر علی خان جاں بحق ہوئے تھے۔

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں