سوات(باخبر سوات ڈاٹ کام) سوات میں مزید 35 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی جس کے بعد اس وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 2557 ہوگئی۔ محکمہ صحت کے مطابق مزید21 افراد صحت یاب ہوگئے جس کے بعد صحت یاب افراد کی تعداد1497 ہوگئی۔ 410 مشتبہ افراد کے ٹیسٹ رزلٹ کا انتظار ہے۔
