Swat

سوات، قاضی اب مجسٹریٹس کی عدالتوں میں کیسز میں معاونت کریں گے

سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام)  سوات میں نظام عدل کے تحت جوڈیشری میں تعینات قاضی اب مجسٹریٹس کی عدالتوں میں تقسیم اور میراث سمیت دیگر کیسوں میں معاونت کریں گے۔ ان معاون قاضیوں کو روزانہ کی بنیاد پر مخصوص اجرت دی جائے گی۔ معاون قاضیوں کی تعیناتی کے تقررنامے تقسیم کردئے گئے۔ ان کی ذمے داریوں کے حلف نامے بھی ان سے لے لئے گئے۔ ملاکنڈ ڈویژن میں شرعی ریگولیشن اور نظامِ عدل کے نفاذ کے بعد ججوں کو قاضی کے نام دئے گئے تھے اور ان عدالتوں میں معاون قاضیوں کی تعیناتی بھی عمل میں لائی گئی تھی، تاہم بعدازاں ان معاون قاضیوں کو ختم کردیا گیا تھا، لیکن اب دوبارہ صوبائی حکومت کی جانب سے ان معان قاضیوں کی تعیناتی کی تقرری کی گئی ہے۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریلیف سوات ریاض علی خان نے سوات کی تحصیل بابوزئی میں تین اور دیگر چھے تحصیلوں کے دو، دو معاون قاضیوں کی تعیناتی کے تقررنامے تقیسم کردئے۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔