Swat

مٹہ بہا، پیش امام کے قتل کے خلاف اہل علاقہ سراپا احتجاج

سوات  (باخبر سوات ڈاٹ کام)  سوات کی تحصیل مٹہ کے علاقہ بِہا میں مسجد کے پیش امام مفتی عبدالوہاب کو قتل کرکے لاش درخت میں لٹکائے جانے کے خلاف علاقہ مکینوں نے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مفتی عبدالوہاب 22 جون کو شادی سے دو دن قبل ہی لاپتہ ہوا تھا۔ بعد میں اس کی لٹکتی لاش سلاتنڑ کے علاقے سے ملی تھی۔ مظاہرین سے جمعیت علمائے اسلام تحصیل مٹہ کے امیر قاری رحیم اللہ، مولانا جواد، عمران خان، بخت نواب خان اور دیگر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تحصیل مٹہ میں قتل کے بڑھتے ہوئے واقعات حکومت اور پولیس کے لئے بڑا چیلنج ہیں۔ حکومت فوری طور پر نوٹس لے کر مفتی عبدالوہا ب کے حقیقی ملزمان کو کیفر ردار تک پہنچائے۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔