Swat

نیازی سرکار مکمل طورپر ناکام ہوچکی، میانگل شہریار امیر زیب

سوات  (باخبر سوات ڈاٹ کام)   پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما شہزادہ میانگل شہریارامیرزیب نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت نے پی آئی اے سمیت تمام اداروں کو تباہ کردیاہے۔ ملک کوتباہی کے دہانے پر لاکھڑا کرنے کا اعزاز بھی پی ٹی آئی حکومت کو حاصل ہے۔ حکومت کے ساتھ عوام کی فلاح وبہبود کے لیے کوئی پروگرام نہیں۔ ایک اخباری بیان میں انہوں نے موجودہ حکومت کو سخت تنقید کانشانہ بناتے ہوئے کہا کہ حکمرانوں نے عوام سے جینے کا حق بھی چھین لیاہے۔ ملک کو دیوالیہ کردیاہے اور ملک کے تمام اداروں کوتباہ کردیاہے۔ آج ملک کا کوئی بھی ادارہ اپنی صحیح حالت میں نہیں۔ نیازی سرکار مکمل طورپر ناکام ہوچکی ہے اور عوام ان سے نالاں ہیں۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔