Swat

فضاگٹ،دریا میں نہاتے ہوئے ڈوبنے والا نوجوان زندہ نکال لیا گیا

سوات  (باخبر سوات ڈاٹ کام)  فضاگٹ کے مقام پردریائے سوات میں نہاتے ہوئے ڈوبنے والے نوجوان کو زندہ نکال لیا گیا۔ جنید علی ساکن منگلور دریائے سوات میں نہاتے ہوئے ڈوب گیا کہ پٹرولنگ پر موجود ریسکیو 1122 کے اہلکاروں نے دریا میں چھلانگ لگائی اور نوجوان کونکال کر طبی امدادکے لئے ہسپتال منتقل کیا۔ طبی امداد کے بعد اس کو گھر جانے کی اجازت دے دی گئی۔ ریسکیو ترجمان کے مطابق ڈسٹرکٹ آفیسر عمران خان یوسفزئی نے نوجوان کو زندہ نکالنے والے اہلکاروں کو شاباش دی اور ان کو خراجِ تحسین پیش کیا۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔