سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام) سیدو شریف کی ضلعی کچہری میں خاتون جج کی عدالت میں بجلی کی شارٹ سرکٹ سے آگ لگنے کی وجہ سے تین افراد دھواں بھرنے سے بے ہوش ہوگئے۔ سول جج ہفتم میں معمول کا کام جاری تھا کہ اس دوران بجلی کی لائن میں آگ لگ گئی۔ تینوں متاثرہ افراد کو طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔
Swat
