سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام) پشاور ہائی کورٹ مینگورہ بنچ بار کے انتخابات میں رضاالدین صدر اورخواجہ صلاح الدین جنرل سیکرٹری منتخب ہوگئے۔ الیکشن کمیٹی کے مطابق صدارت کے لئے رضا الدین 313ووٹ لیکر کامیاب قرار پائے۔ مخالف امیدوار سید عامر علی شاہ کو206ووٹ ملے۔ نائب صدارت کے لئے سید عبدالحق303ووٹ لیکر کامیاب ہوئے اور مد مقابل امیدوار گوہر علی خان کو212ووٹ ملے۔ جنرل سیکرٹری کے لئے خواجہ صلاح الدین 268ووٹ لیکر کامیاب ہوئے اور مد مقابل محمد اکرم خان کو250ووٹ ملے۔ہائی کورٹ بار کے لئے سوات، شانگلہ، بونیر، ملاکنڈ، دیر لوئر اور دیر اپر میں پولنگ سٹیشن قائم کئے گئے تھے۔
Swat
