Swat

سوات، کرونامریضوں کی تعداد میں کمی

سوات  (باخبر سوات ڈاٹ کام)   سوات میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں کمی کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔ گذشتہ کئی دنوں سے کرونا کے مریضوں اور اموات میں مسلسل کمی آرہی ہے۔ محکمہ صحت کے مطابق پچھلے چوبیس گھنٹوں میں مزید16افراد میں وائرس کی تصدیق ہوگئی،جس کے ساتھ وائرس میں مبتلا مریضوں کی تعداد2600ہوگئی۔ مزید 20افراد صحت یاب ہوگئے جس کے بعد صحت یاب افراد کی تعداد1562ہوگئی۔ 214مشتبہ مریضوں کے ٹیسٹ نتائج کا انتظار ہے۔ اب تک سوات میں ٹیسٹ منفی آنے کا تناسب71فیصد، وائرس میں مبتلا مریضوں کا 26.48فیصد،صحت یاب افراد 60فیصد اور شرح اموات کا تناسب3.6فیصد ریکارڈ کیا گیا۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔