سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام) سوات میں دوسرے روز بھی بارش کا سلسلہ جاری رہا۔ بالائی علاقوں میں طوفانی بارش اور ژالہ باری سے پھلوں اور سبزی کے باغات کو شدید نقصان پہنچا۔ تحصیل مٹہ سمیت دیگر علاقوں میں بارش کا پانی دکانوں اور گھروں میں داخل ہوگیا۔ لاکھوں روپے کا نقصان ہوگیا۔ لوگوں نے اپنی مددآپ کے تحت پانی نکالا۔ شدید بارش اور ژالہ باری سے پھلوں اور سبزی کے باغات کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے۔ محکمہئ موسمیات نے مزید بارش کی بھی پیش گوئی کی ہے۔
