Swat

مزید 9افراد میں کورونا کی تصدیق،16صحت یاب

سوات  (باخبر سوات ڈاٹ کام)    سوات میں چوبیس گھنٹوں میں مزید 9افراد میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوگئی، کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد2621 ہوگئی،محکمہ صحت کے مطابق مزید سولہ مریض صحت یاب ہوگئے۔ اب تک 12313افراد کے نمونے لئے گئے ہیں جن میں سے 2621افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے اور 7135افراد کے ٹیسٹ منفی آئے ہیں اسی طرح 557افراد کے ٹیسٹ رزلٹ آنا باقی ہیں،محکمہ صحت کے مطابق متاثرہ افراد میں سے اب تک 1614افراد صحت یاب ہوگئے ہیں۔اب تک اس وائرس سے سوات میں 93افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں