سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام) سوات میں کورونا وائرس کے مریضوں کی صحت یابی میں اضافہ۔ وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد میں مزید کمی آنا شروع ہوگئی۔ محکمہ صحت کے مطابق گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید 118افراد صحت یاب ہوگئے۔ضلع میں صحت یاب افراد کی تعداد بڑھ کر 1852ہوگئی۔گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں صرف 3مریضوں میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔ کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد2630ہوگئی۔ 621مشتبہ افراد کے ٹیسٹ رزلٹ آنا باقی ہیں۔اب تک سوات میں کورونا وائرس سے ہسپتال میں جاں بحق افراد کی تعداد93ہے۔
Swat
