Swat

طاقتور ٹمبر مافیا نے کمشنر ملاکنڈ ریاض محسود کا تبادلہ کردیا

سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام)  سوات میں مضبوط ٹمبر اور لینڈ مافیا نے مبینہ طور پر بیس گریڈ بیوروکریٹ کمشنر ملاکنڈ ریاض محسود کا تبادلہ کردیا۔ سابق کمشنر ملاکنڈ ڈویژن نے کالام سوات اور کمراٹ دیر میں ٹمبر مافیا کے خلاف سخت کارروائی کی۔دو جون 2020ء کو ان کی رپورٹ کے نتیجے میں جنگلات کی کٹائی میں ملوث محکمہ جنگلات کے دو ڈویژنل فارسٹ آفیسر، 5 رینج آفیسر اور 18 فارسٹر کو معطل کیا گیا۔ اس کے بعد بھی انہوں نے جنگلات کی کٹائی میں ملوث اور ٹمبر مافیا کا ساتھ دینے والوں کے خلاف کارروائی جاری رکھی۔ سابق کمشنر نے دریائے سوات کی حدود میں غیر قانونی تعمیرات کرنے والے لینڈ مافیا کو بھی نوٹس جاری کیے تھے، جس میں ان کو خبردار کیا گیا تھا کہ تمام غیر قانونی تعمیرات کو قانون کے مطابق گرایا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق انتہائی با اثر ٹمبر مافیا اور لینڈ مافیا نے اثر و رسوخ استعمال کرکے ان کا تبادلہ کردیا۔ اس سلسلے میں سابق کمشنر ملاکنڈ ریاض محسود سے اس بارے میں ان کا مؤقف جاننے کے لے رابطہ کیا گیا، تو انہوں نے فون نہیں اٹھایا۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔